ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے ملک بھر سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7913 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جن میں 471 خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کت مطابق صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار 546 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 13ہزار 823، سندھ سے 6 ہزار 498، کے پی کے سے 5 ہزار 278، بلوچستان سے 2 ہزار 669 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین جنرل اور مخصوص نشستوں کے لیے 358 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 459 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 1365 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے 393 جبکہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے 150 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

More Stories
ہم کابل جا کر چائے پی رہے تھے، ہم نے سوچا ہی نہیں اس فیصلے کا پاکستان کو کیا بوجھ اٹھانا پڑے گا، بلاول