پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد : لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کرنے کی بھی استدعا کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ 22 دسمبر کے احاکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں اور رہنمائوں کو گرفتاریوں اور حراساں کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا۔صوبائی الیکشن کمشنر کے متعدد خطوط لکھے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔پی ٹی آئی امیدواروں کو ریلیوں اور جلسوں کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا

 

More Stories
تعلیمی میدان میں گلگت کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے آگے