سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد : آفیشل سیکرٹ ایکٹ سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کوئی کاروائی نشر نہیں ہو گی۔پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے۔اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نا ہو۔سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی مشروط موجود ہو گی۔شرط ہو گی کہ عدالتی کاروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے۔ٹرائل کی کاروائی کے دوران پبلک موجود نہیں ہوگی۔

More Stories
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے