توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

اسلام آباد : توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی رائے کے بعد ٹرائل کا فیصلہ کیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم 13 دسمبر کو عائد ہوگی۔ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن جیل میں ٹرائل کرے گا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین آمیز گفتگو پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی چل رہی ہے۔

More Stories
آئین میں جرم کی مدت کا تعین نہیں تو نااہلی صرف 5 سال، بل منظور