محسن نقوی کی نگران حکومت کا معزز اساتذہ کرام پر ظلم کی انتہا

لاہور: نگران حکومت پنجاب کی جانب سے اساتذہ پر ظلم و جبر جاری ہے۔ محسن نقوی کی نگران حکومت نے معزز اساتذہ کرام پر ظلم کی انتہا کر دی۔

نگران حکومت سرکاری سکولوں کی نجکاری کرنے جارہی ہے اور فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے نہتے اساتذہ کرام اور سکولوں کے طلباء و طالبات پر پولیس کے ذریعے ہوائی فائرنگ ، لاٹھی چارج اور پکڑ دھکڑ شروع ہے۔

احتجاج کرنے والے اساتذہ اور شہریوں کا غریب اور سفید پوش طبقے کے پاس اک تعلیم مفت تھی اس کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ قوم کا مستقبل یہ چھوٹے بچے اور بچیاں آج حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے سڑکوں پر ہیں اور سکولوں کو تالے لگے ہیں۔

احتجاج کرنے والے ہزاروں اساتذہ کا کہنا ہے نگران حکومت کا کام تھا الیکشن 90 روز میں کروانا وہ یہ کام چھوڑ کر اور کاموں میں پڑی ہے۔

More Stories
آئی ایم ایف قرض کے ساتھ مزید شرائط، منی بجٹ لانے کا خدشہ