الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پانچ سال کیلئے نا اہل قرار دےدیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پانچ سال کیلئے نا اہل قرار دےدیا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پانچ سال کیلئے نا اہل کرتے ہوئے نوٹوفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کُرم سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی کو آئین کےآرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے ہیں۔
More Stories
آگیا وہ شاہکار جس کا تھا سب کو انتظار، پی ایس ایل 9 کا شیڈول جاری