اسلام آباد : آن لائن لون ایپلیکشن کیس میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی مختلف کارروائیاں جاری ہیں۔ بلیک میلنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی جانب سے کارروائیاں سیدپور روڈ میں کی گئیں۔کمپنی کے مختلف دفاتر کوسیل کرتے ہوئے 19 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی ے کے مطابق ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے۔ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100 سے 150 کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔مذکورہ دفاتر میں کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے۔مذکورہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کےذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، موبائل سمیں برآمد کر لی گئیں۔ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔