نئی منتخب حکومت کو آتے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ پھر بیٹھنا ہو گا، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی منتخب حکومت کو آتے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ پھر بیٹھنا ہو گا، آئی آیم ایف معاہدہ انتخابات تک معیشت کو دیوالیہ ہونے سے روک سکتا ہے لیکن معاشی چیلنجز کم نہیں ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کا سٹینڈ بائے معاہدہ کڑی شرائط کے ساتھ ہے۔ پی ڈی ایم سے 14 ماہ میں معاملات نہیں سنبھل پائے، اب اس کی قیمت عوام مزید مہنگائی کی صورت میں ادا کرے گی۔

حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ اانتخابات تک ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے روک سکتا ہے لیکن معاشی چیلنجز کم نہیں گے، نئی منتخب حکومت کو آتے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ پھر بیٹھنا ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پی ڈی ایم کے ذریعے معیشت کو پہنچنے والے وسیع نقصان کے بعد آیا ہے۔

More Stories
پرویز مشرف غداری کیس میں کب کیا ہوا؟