اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں جو لوگ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچتے ہیں، انھیں پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جنرل کونسل اجلاس مؤخر کرتا رہا تاکہ نواز شریف خود اس میں شرکت کر سکیں۔ ناگزیر وجوہات کی بدولت ایسا نہ ہوسکا، الیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی لہذا آج یہ انتخاب کرایا۔ جس دن نواز شریف آئیں گے یہ امانت ہم انھیں واپس کر دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے ہم الٹے سیدھے ہوگئے۔ قلیل مدتی تقاضہ تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کر کے ملک کو ترقی کے راستے پر لے جائیں۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی مگر ہم نے ہمت نہیں ہاری۔ شدید مالی مشکلات کے باوجود تنخواہوں و پنشنز میں اضافہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف سے آج بھی ہمارے سنگھ پھنسے ہوئے ہیں۔ دعا کریں ہم اس سے نکل جائیں گے۔

جنرل کونسل کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف آئیں اور اگلا الیکشن لڑ کر چوتھی بار وزیر اعظم بنیں۔ پارٹی کے جو لوگ اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں انھیں پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ اسحاق ڈار نے ملک کی خاطر اپنی صحت خراب کر لی۔

More Stories
طوفان بپر جوائے بھارتی گجرات کے ساحل، پاک بھارت سرحد کے درمیان ٹکرا گیا