مزدوروں کیلئے خوشخبری: پاکستان میں پہلی لیبر اکیڈمی کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد : غیر سرکاری جرمن تنظیم نے پاکستان میں مزدور یونینز کی کارکردگی اور تنظیمی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے "پاکستان میں پہلی لیبر اکیڈمی” کی بنیاد رکھ دی۔

اسلام آباد میں فرسٹ لیبر اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر سمیت مختلف مزدور یونینز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان میں اکیڈمی کا مقصد تریڈ یونینز اور مزدوروں کی استعدادا بڑھانے اور تنظیمی صلاحیتوں میں اضافے کی کوششیں کی جائینگی، مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لیبر قوانین تو موجود ہیں لیکن اس پر عمل درامد نہیں ہوتا۔

لیبر اکیڈمی کے قیام کے حوالے سے شرکاء کو بتایا گیا کہ اس اکیڈمی کا قیام مزدور کارکنوں اور محنت کشوں کے لئے طویل نصابی تربیت اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں ابھارنے کے لئے تربیت کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔

 اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ مزدوروں سے متعلق قوانین میں بہتری اور مزدوروں میں اپنے حقوق سے متعلق اگہی اج بھی اہم ضرورت ہے

پاکستان لیبر اکیڈمی کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی مقررین کا کہنا تھا کہ مزدور تنظیموں میں خواتین کی شرکت اور ان کے سماجی تحفظ اور صحت حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے.

More Stories
تاحیات نااہل افراد کا راستہ روکیں گے، پی ٹی آئی امیدواروں سے متعلق آر او نے درست فیصلے نہیں کیے، چیئرمین پی ٹی آئی