سپیشل بینکنگ کورٹ کراچی نے اربوں روپے کے کریک میرینا سکینڈل میں مالکان ڈاکٹر شہزاد نسیم اور اس کے بیٹے عمر شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کے کریک میرینا کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سپیشل بینکنگ کورٹ کراچی نے ڈاکٹر شہزاد نسیم اور اس کے بیٹے عمر شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔
کریک میرینا سکیلنڈل میں ملوث ڈاکٹر شہزاد نسیم پر اس سے پہلے بھی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ سائبر کرائم کی دفعات کے تحت متعدد مقامات درج ہیں۔
مقدمے کے مطابق فراڈ کیلئے ایک آف شور کمپنی بھی کھولی گئی۔ملزمان نے ٹیلی گرافک ٹرانسفرز کے ذریعے رقوم بیرون ملک منتقل کی۔ ملزم نسیم شہزاد ایم ایس پی ایل، سی ایم پی ایل، سی ایم ایس پی ایل کا بینیفشل اونر ہے۔۔ڈاکٹر شہزاد نسیم ملٹی نیشنل کمپنی کا چیئرمین بھی ہے
کریک مرینا پروجیکٹ کراچی کے متاثرین کی جانب سے ایف آئی اے کے اس اقدام سراہا گیا ہے