شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم پاکستان اور مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مُسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مُلک کے آئندہ وزیرِ اعظم کے لیے اپنے چھوٹے بھائی اور پاکستان مُسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نامزد کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے پارٹی کی جانب سے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو نامزد کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعادون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اور اُن کے قائدین کا شُکریہ ادا کرتے ہوئے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات اور عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

More Stories
الیکشن 2024: این اے 122 سے عمران خان کی اپیل مسترد لیکن یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت