الیکٹیبلز کون ہوتے ہیں اور ان کی کتنی اقسام ہیں؟

پاکستان میں الیکٹبلز کی مدد سے ہی حکومتیں بنتی اور گرتی ہیں۔

ایک ایسا اُمیدوار جو اپنی ذاتی حیثیت کی بنیاد پر سیٹ نکال سکتا ہو، الیکٹیبل تصوّر کیا جاتا ہے۔ یہ اُمیدوار اپنے حلقے کے اندر برادری، دھڑا، شرافت، تھانہ کچہری کی سیاست، سماجی خدمت، معاشی حیثیت، عقیدت یا پھر خوف کا ووٹ بینک رکھتا ہے۔

اِس ووٹ بینک کا حجم اتنا ہو جاتا ہے کہ جب مقامی پینل، پارٹی ووٹ اور اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ، جیسے دیگر فیکٹرز کا ووٹ بینک شامل ہوتا ہے تو اُس کی جیت یقینی ہوجاتی ہے۔

تاہم بعض الیکٹیبلز کو کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ وہ اپنے تئیں سیٹ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

الیکٹیبلز کی دو اقسام ہیں۔ اوّل وہ جو تاریخی پسِ منظر رکھتے ہیں اور سیاسی روایت کے تیئں چلے آ رہے ہیں۔ دوسرے وہ جو سیاسی عمل کے تسلسل اور سماجی تغیرات کے ارتقائی عمل میں حادثاتی و اتفاقی طور پر ابھرے ہیں۔

More Stories
قومی اسمبلی نے 14 ہزار 480 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا