الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے، نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز

نگراں وزیر داخلہ نےکہا کہ پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریں گے اور سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہیں، اس کے انعقاد پر کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

بلوچستان و خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کا انعقاد ہر صورت نگراں حکومت، الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا۔ 8 فروری کو الیکشن ہر صورت میں ہوں گے۔

وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹریز بلوچستان اور خیبر پختونخوا، بلوچستان و خیبر پختونخواہ کے آئی جیز پولیس اور حساس اداروں کے حکام اجلاس میں شریک تھے۔

الیکشن کمیشن میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بلوچستان خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد تمام شرکا نے فیصلہ کیا کہ الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے۔

نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ عام انتخابات 8 فروری ہی کو ہوں گے، پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نگراں حکومتیں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے 8 فروری کے انعقاد پر کوئی شبہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں دونوں صوبوں کے حکام نے امن و امان پر بریفنگ دی ہے، دونوں صوبوں میں ہونے والے دہشتگردی واقعات پر رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

More Stories
توشہ خانہ کیس: یہ اب آئین کا کیس بن چکا ہے، سب سے بڑا بوجھ اس عدالت پر ہے،چیف جسٹس عامر فاروق