ریاست کے سیکرٹ سیاسی مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوسکتے، قانون کے مطابق فیصلہ ہوا، خواجہ آصف

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سائفر کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے میں کاغذ لہرایا تھا، قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں کی جاسکتی۔ریاست کے سیکرٹ سیاسی مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوسکتے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ انھوں نے حرکت کی جس پر قانون حرکت میں آیا ہے ،یہ سب انھوں نے ہزاروں آدمیوں کے سامنے ڈسپلے کی ،یہ عدالتی فیصلہ ہے اس کا احترام ہونا چاہیے ،قانون کےتحت جو بھی ریلیف کا قانونی طریقہ ہے وہ استعمال کرسکتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جو کچھ انھوں نے کیا وہ بےنقاب ہوئے ہیں ،اقتدار کی حوس آپ کو لے ڈوبتی ہے لیکن ہم بھول جاتے ہیں،یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ اقتدار اورچیزیں آنی جانی چیزیں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عدالت کی جانب سے سائفرکیس کی سزا میرٹ پر ہے ،پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ پارٹی پر قبضہ چاہتی ہے، اسلام آبادہائیکورٹ میں 11بجےسے پہلے درخواست دےسکتے تھےمگر وقت ضائع کیا،پی ٹی آئی کے وکیل خود ڈرامہ کررہےہیں ۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوسائفرکیس میں قانون کے مطابق سزا ہوئی ہے ،مذاق وہ تھاجج مانیٹرنگ جج بٹھا کر سزائیں دلائی گئیں تھیں،پی ٹی آئی میں دو سوچ چل رہی تھیں،پی ٹی آئی کی ایک سوچ چاہتی تھی سزا ہو اور الیکشن میں ہمدردیاں بٹوریں۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ دوسری سوچ وہ ہے جو پی ٹی آئی پر قبضہ کرنےکیلئے آنیوالے پیراشوٹر وکلا ہیں ،کیا میں نے یا قوم نے کہا تھا کہ سائفر کو لہراؤ ،کیا 9مئی کو ہم نے اکسایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اداروں پر چڑھ دوڑے۔

دوسری جانب سے احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خیال میں عدالت نے نرم فیصلہ دیا ہے ، ان کے رویے سے پاکستان کےسفارتی تعلقات متاثرہوئے،بانی پی ٹی آئی نے اپنےخلاف ایف آئی آر خود اپنی حرکتوں سے کٹوائی ،بانی پی ٹی آئی نے لاپرواہی اور سلامتی کے معاملات پرظلم کیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی سے جڑے لوگوں کو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہیے،وہ کون ہوسکتاہے جو شہداکی یادگاروں کو نقصان پہنچائے،بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی ذات کو ریاست  سے بڑا سمجھاہے،بانی پی ٹی آئی کے منظورنظر لوگ سب ان کو چھوڑ کرجاچکے ہیں،ہر روز پی ٹی آئی کےلوگوں کی بڑی تعداد ن لیگ میں شامل ہورہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ یہ سنگین نوعیت کا مقدمہ تھاقوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،بانی پی ٹی آئی نے اقتدار کی لالچ میں سائفرکا ڈرامہ رچایا ،قومی راز کو اپنی ذات کیلئے قربان کرنے کی کوشش کی گئی،ماضی میں کسی حکمران نےاقتدار کیلئے قومی راز کو فاش نہیں کیا،شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک ملک کا نام لیکر ملکی سالمیت کو داؤپر لگایا،پی ٹی آئی وکیل چاہتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو،یہ وکیل آج صبح وقت پر ہائیکورٹ پہنچ جاتے تو فیصلےمیں تاخیر ہوتی ،اپنی ذات کےلئے قوم راز پر سیاست کی گئی۔

More Stories
ویرات کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عدم دستیابی، معاملہ کیا ہے؟