عام انتخابات کیلئے پاک فوج  اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد : نگران وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے پاک فوج  اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی  تعیناتی  کی منظوری دے دی ہے۔یہ دستے حساس حلقوں اور پولنگ اسٹیشنز پر  فرائض سر انجام دیں گے اور ریپڈ رسپانس فورس کے طور پر بھی کام کریں گے۔

نگران وفاقی کابینہ  نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ سمری کے پیرا پانچ کے تحت  ایک لاکھ 67 ہزار  733 اہلکار مانگے گئے تھے،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی سکیورٹی کے لئے  پانچ لاکھ 35ہزار 402 اہلکار  مانگے تھے ۔

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کیلئے ایک لاکھ 67 ہزار733 اہلکاروں کی قلت کا سامنا تھا۔وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کی درخواست پر کمی پورا کرنے کیلئے فوج کی منظوری دی ہے۔ اسلام آباد میں 4500، پنجاب میں 1 لاکھ 30 ہزار سکیورٹی اہلکار پولنگ ڈے پر سکیورٹی کیلئے موجود ہوں گے

سندھ میں ایک لاکھ پانچ ہزار، کے پی کے میں 89 ہزار 959 اور بلوچستان میں 38 ہزار 210 صوباٸی سیکیورٹی اہلکار  دینے کی حامی بھری ہے۔چاروں صوبوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا۔

More Stories
نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری