ایران کا حملہ اور پاکستان کی جوابی کارروائی: عوامی ردعمل کیا ہے؟

ایران کی جانب سے حملے پر پاکستان کی جوابی کارروائی سے متعلق عوامی رد عمل سامنے آیا ہے۔ عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہایت اچھا قدم اٹھایا ہے۔ ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں اور آرمی چیف ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔
عوام نے ایران اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا پاک فوج کے اقدام کو سراہتے ہوئے، آرمی چیف اور پاک آرمی کی تعریفیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ایسا ہی منہ توڑ جواب دینا بنتا تھا۔ ہم پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
عوام نے اپنے ردعمل میں پاک آرمی سے محبت بھرے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی نہایت اچھا اقدام ہے، ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں اور آرمی چیف ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔
’آرمی چیف پر اللّہ تعالی کی خاص رحمتیں ہیں، ہمیں دفاع کرنے کا بھرپور حق ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ چاہے بھارت ہو یا ایران ہمارا ایمان ہے کہ پاکستان کو دنیا کی کوئی بھی طاقت تباہ نہیں کر سکتی۔ ہماری فوج دنیا کے نمبر ون فوج ہے اور اسی لیے ہمارا ملک قائم ہے اور انشاءاللہ تا قیامت قائم رہے گا۔
عوام کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم راتوں کو چین سے سوتے ہیں جبکہ ہماری فوج سرحدوں پر ہماری حفاظت کرتی ہے۔

More Stories
آفیشل سیکرٹ ایکٹ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد