نیوٹرل بھائی جان بھول گئے ہیں کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، عمران خان

راولپنڈی : سابق وزیراعظم عمران خان نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا نام لیے بغیر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرل بھائی جان بھول گئے کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا اور یہ 2002 والی پلے بُک نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئِے کہا کہ پاکستان کی صورتحال بالکل  1970 جیسی ہے جب صرف پارٹی ٹکٹ جیتا تھا۔ پی ٹی آئی پر جو ظلم کیا جا رہا ہے یہ ان کی جماعت کے لیے انتخابی مہم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے پوسٹرز پر قیدی نمبر 804 لکھا جائے گا،وقت پر الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے اور اگر گذشتہ سال اکتوبر میں انتخابات ہو جاتے تو استحکام آ چکا ہوتا۔

سابق وزیراعظم نے الزام لگایا کہ انتخابات صرف اس لیے ملتوی کیے گئے تا کہ ان کی جماعت کو کچلا جا سکے۔

More Stories
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا