غیر شرعی نکاح کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد : سابق چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کےخلاف نکاح کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ بشریٰ بی بی فرد جرم عائد ہونے سے پہلے ہی اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئیں۔ جج نے آنے اور جانے کے وقت کی تفصیلات مانگ لیں۔

سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی غیر حاضری کے باوجود سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی۔۔۔وکلا نے بتایا کہ بشریٰ بی بی طبی وجوہات کی بنا پر روانہ ہوئی ہیں۔ان کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد نہ کی جائے۔

سول جج قدرت اللہ نے بشریٰ بی بی کی آمد اور روانگی کی تفصیل منگوائی جس پر جیل عملے نے بتایا کہ بشریٰ بی بی ساڑھے 11 بجے اڈیالہ جیل داخل ہوئیں اور پونے 2 بجے روانہ ہوئیں۔دلائل سننے کے بعد جج نے فرد جرم عائد کردی اور سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

More Stories
پاکستان اور یوکرین میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہے،بلاول بھٹو