الیکشن کمیشن نے انٹرپارٹی انتخابات نہ کروانے والی 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نےسیاسی جماعتوں کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا ہے جبکہ دو سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈی لسٹ ہونے والی پارٹیوں میں آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، سب کا پاکستان، نیشنل پیس کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اور نظام مصطفیٰ پارٹی شامل ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ جناح اور جمیعت علمائے اسلام نورانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی لسٹ ہونے والی سیاسی جماعتوں کو متعدد بار انٹراپارٹی کروانے سے متعلق شوکاز نوٹس جاری کیے گئے مگر مذکورہ سیاسی جماعتوں نے نوٹس موصول کے بعد غیر سنجیدہ رویہ اپنایا۔

ڈی لسٹ ہونے والی جماعتیں اب انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

More Stories
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید