امیدواروں کے ناموں پر مشاورت مکمل، پی ٹی آئی آج اعلان کردے گی

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی ٹکٹس سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان جمعرات کی شب کردیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ وہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں سے متعلق اعلان آج رات 11 بجے تک کردیں گے کیوں کہ پارٹی نے اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ عدالتی حکم کا احترام کرے اور عدالت کے فیصلے پر فوری عمل کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے تاہم انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عدالت ان کے ساتھ انصاف کرے گی۔عمران خان سے اکیلے میں ملنے کی اجازت نہیں دئ گئی۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ انہیں پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے جیل میں علیحدہ ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیب کا ٹرائل تیزی سے چل رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جس طرح سائفر کیس کی سماعتوں کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا اسی طرح نیب کورٹ کے ٹرائل کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔

More Stories
پاکستان کو روس سے تیل لینے پر عالمی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،اسحاق ڈار