ارشد شریف، عمران ریاض اور سمیع ابراہیم کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ارشد شریف کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کا کیس کل بروز جمعرات سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

ارشد شریف کی سندھ کے ضلع حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کل بروز جمعرات ارشد شریف کی دو درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

سینئر صحافی عمران ریاض خان کے کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکنے کی درخواست بھی کل بروز جمعرات سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

سینئر صحافی سمیع ابراہیم کی قلعہ عبداللہ کوئٹہ کے کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی سماعت  کل بروز جمعرات کیلئے مقرر کی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کریں گے۔

More Stories
منظور پشتین بلوچستان میں ’غیرقانونی داخلے‘ پر سرحدی شہر چمن سے گرفتار