مجھے طاقتور کو قانون کے تابع کرنے کی کوشش پر سزا دی جا رہی ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں دعویٰ کیا کہ انھیں اس چیز کی سزا دی جا رہی ہے کہ طاقتور کو قانون کے تابع کرنے کی کوشش کی۔

اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر موجود صحافیوں اور جیل حکام کے مطابق عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ میں کہا گیا ہے کہ میں نے اپنے آفس بوائے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی۔ بطور وزیر اعظم میں نے کسی اور کا نہیں بلکہ آفس بوائے کا استعمال کیا، کیا ایسا ممکن ہے؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف چپڑاسی سمیت دو افراد کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے۔ کیا یہ معاشرہ امر بالمعروف پر چل رہا ہے؟ جبکہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہے۔معاشرہ اچھائی، برائی پر ہوتا ہے۔ اچھائی ختم تو معاشرہ ختم۔ مجھے سزا دی جا رہی ہے کہ میں نے طاقتور کو قانون کے تابع کرنے کی کوشش کی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی ختم کرنے کو عمران خان نے عدالت کا فیصلہ کہا جبکہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جماعت کے ساتھ پی ٹی آئی کے ممکنہ اتحاد کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ ہمارا سیاسی سیٹ اپ ہے، وہی فیصلہ کرے گا۔

More Stories
آسٹریلیا چوتھی دفعہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا