لاہور سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں تاکہ لاہور کو متبادل قیادت مل سکے، بلاول بھٹو

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں لاہور سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تا کہ لاہور کے پاس کوئی متبادل آپشن بھی ہونا چاہیے۔ امید ہے کہ لاہور سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ لاہور پر کوئی چوتھی بار یا کوئی ایسا کھلاڑی نہ مسلط ہو جائے جو پھر کوئی عثمان بزدار لے کر آ جائے۔ پیپلز پارٹی انتخابات میں جیت کر دکھائے گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن تحریک انصاف کو بیچنا نہیں بلکہ خریدنا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کے امیدواران سے کاغذات نامزدگی چھیننے پر متعلقہ لوگ جواب دیں۔ سندھ میں کسی سے کاغذات نہیں چھینے گئے۔

بلاول بھٹو نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، اس کی مذمت کل بھی کرتے تھے اور آج بھی کرتے ہیں۔ فریال تالپور کو جب چاند رات کو گھسیٹ کر گرفتار کیا گیا تو یہی شاہ محمود قریشی تھے جنھوں نے کہا تھا کہ ادارے آزاد ہیں۔

More Stories
184/3 کیخلاف کسی بھی ریمیڈی کو ویلکم کریں گے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال