اسلام آباد میں شہری نے کتا چوری ہونے پر عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں شہری نے پالتو کتا چوری ہونے پر اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ریو نامی پالتو کتا چھبیس دسمبر کی صبح تین بجے کے قریب گھر سے چوری کیا گیا ہے۔جرمن شیفرڈ نسل کے ریو کی عمر دس ماہ ہے اور کافی فرینڈلی تھا۔

شہری نے درخواست میں استدعا کی کہ ریو کو تلاش کرکے چوروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

More Stories
سپریم کورٹ : عام انتخابات موخر کرانے کی ایک اور درخواست مسترد