ڈی آئی خان میں دہشتگردی، افغان ناظم الامور کی طلبی، شدید احتجاج

اسلام آباد : ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے واقعہ پر افغانستان کے ملوث ہونے پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے تھمایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سکریٹری خارجہ نے افغان عبوری حکومت کے ناظم الامور کو طلب کرکے درابن، ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ڈیمارش کیا گیا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ حالیہ حملے کے مرتکب افراد کے خلاف مکمل تحقیقات کرکے دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر کارروائیاں کریں۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ حملے کے مرتکب افراد اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔آج کا دہشت گردانہ حملہ خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرے کا شاخسانہ ہے۔پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

More Stories
تمام اوورسیز پاکستانی خبردار رہیں، بلیو ورلڈ ایک بڑا فراڈ اور ن لیگ کا ٹاؤٹ ہے، زلفی بخاری