نواز شریف اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان 15 سال بعد پہلی ملاقات

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں مُلک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف تقریباً 15 سال بعد چودھری شجاعت سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثنااللہ، ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ موجود تھے جبکہ چودھری شجاعت حسین کی طرف سے ملاقات میں چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین، چودھری وجاہت اور طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے۔

نواز شریف اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور آئندہ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ اس دوران چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا کہ جن سیٹوں سے ہمارے لوگ جیتے تھے نہ صرف وہ ہمیں دی جائیں بلکہ گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤ الدین اور حافظ آباد میں بھی سیٹیں دی جائیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 2009 میں چودھری شجاعت کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے تھے۔

More Stories
جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج عہدے کا حلف اٹھالیا