چار روزہ میچ : پہلے دن کے اختتام پر شاہینوں کے 324 رنز، کپتان کی شاندار سنچری

کینبرا : پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر شاہینوں نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لئے ہیں۔

کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ پاکستان کی سلامی جوڑی عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق 9 رنز بنا کر بکنگھم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بنا کر سٹیکیٹی کا شکار بنے اور بابر اعظم بھی 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بعدازاں سعود شکیل اور سرفراز احمد بھی زیادہ دیر کپتان کا ساتھ نہ دے سکے تاہم بائیں ہاتھ کے بلے باز 13 جبکہ وکٹ کیپر بلے باز 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پچ پر نہ ٹھہر سکے اور محض 17 رنز بنا کر چلتے بنے۔

 

 

پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے ہیں، کپتان شان مسعود 156 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

More Stories
طوفان بپر جوائے بھارتی گجرات کے ساحل، پاک بھارت سرحد کے درمیان ٹکرا گیا