داسو دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ طارق افغانستان میں مارا گیا

راولپنڈی : داسو دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی کا بدنام زمانہ سرغنہ طارق افغانستان کےعلاقے کنڑ میں مارا گیا۔ داسو پراجیکٹ کے قریب چینی انجینیئروں کی بس پر حملے میں چینی انجینیئروں سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق داسو دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور کلعدم تحریک طالبان پاکستان کا بدنام زمانہ سرغنہ طارق افغانستان کے علاقے کنڑ میں مارا گیا ہے۔ ٹی ٹی پی لیڈر طارق سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل اور مختلف دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا.

داسو دہشت گرد حملے میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے قریب چینی انجینیئروں کی بس پر حملے میں چینی انجینیئروں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، یہ چینی انجینئیرز اور دیگر عملہ دو بسوں میں معمول کے مطابق صبح کی شفٹ میں داسو ہائڈرو پاور پراجیکٹ پر اپنے کام پر جا رہے تھے۔

More Stories
پاکستان کا قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ