آج سے ملک بھر میں بارشیں ہونے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے 25 جون سے کئی شہروں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 24 سے 30 جون تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں 26 سے 29 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں 26 اور 27 جون کو شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری رپورٹ میں کہا کہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے جبکہ 27 جون کو ڈی جی خان میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،لہذا مسافروں اور سیاحوں کو خراب موسم میں ناخوشگوار حالات سے بچنے کے لیے محتاط رہنا چاہیے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ آندھی اورموسلا دھار بارشیں بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ جیسے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، کاشتکار موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے زرعی امور کا بندوبست کریں۔ تاہم متاثرین سول ایمرجنسی میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

More Stories
باجوڑ حملہ ریاستی اداروں کی بڑی ناکامی، 26 انٹیلیجنس ایجنسیاں کہاں غائب تھیں، مولانا فضل الرحمٰن