IHC website/File

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا۔ عدالت نے فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق  نے فواد چودھری کی توہین الیکشن کمیشن میں شوکاز نوٹس کی کارروائی کے خلاف درخواست پر دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن  کو کارروائی جاری رکھے لیکن حتمی فیصلہ نہ دے، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جولائی کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔

عدالتی حکم نامہ کے مطابق 27 جنوری کے نوٹس اور 13 جون کے شوکاز نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورت میں چیلنج کیا گیا ، وکیل کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس خلاف قانون ہے، چیف الیکشن کمشنر یا ممبران نے سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اختیار نہیں دیا،فواد چودھری کے وکیل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر و ممبران کے پاس صرف کارروائی کا اختیار ہے۔

More Stories
العزیزیہ ریفرنس کیس:جج ویڈیو سیکنڈل کیس کی پیروی نہ کرنے کی استدعا منظور