اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر شدید اعتراضات کر دیئے ہیں۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےبجٹ تجاویز میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کا موقع گنوادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپریز کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پرو گرام کیلئے وسائل کو کم کیا گیا ہے آئی ایم ایف نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو بھی قرض پروگرام کی شرائط کے منافی قرار دے دیا ہے انکا کہنا تھا کہ بجٹ منظوری سےقبل اسےبہتربنانے کیلئے حکومت سےملکرکام کرنےکوتیارہیں۔۔۔