پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ، سلمان اکرم راجا سمیت متعدد کارکنان گرفتار

تحریک انصاف کا انتخابات میں دھاندلی پر احتجاج، سلمان اکرم راجا کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان جیل روڈ پر واقع پارٹی آفس کے باہر سرآپا احتجاج ہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے میں خواتین کارکنان بھی شریک ہیں۔

پولیس نے احتجاج کرنے والے سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کی زیرحراست سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان کو پریزن وینز میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر بھی جیل روڈ پر پی ٹی آئی دفتر کے باہر پہنچ گئے ہیں۔

دریں اثناء لاہور پولیس نے پریس کلب کے باہر سے بھی پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔

لیڈی پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

ہم روز احتجاج کریں گے، سلمان اکرم راجا

لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور کارکنا کی پکڑ دھکڑ شروع کردی، اس دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا سمیت 20 کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا گیا، سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ غیر قانونی طور پر مجھے گرفتار کر رہے ہیں۔

ہم روزانہ احتجاج کریں گے، اور عوام کا یہ سیلاب ہر روز بڑھتا جائے گا۔ لاہور میں کوئی دفعہ 144 کا نفاذ نہیں ہے، یہ لوگ ہمارا حق دبا رہے ہیں۔

اسلام آباد پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی ورکرز کا احتجاج

پی ٹی آئی ورکرز اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی ریلی میں شیر افضل مروت، شعیب شاہین اور عامر مغل شریک ہیں۔

پی ٹی آئی کی ریلی میں خواتین بھی نیشنل پریس کلب کے باہر موجود ہیں۔

More Stories
شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا بیان خواجہ آصف کی ذاتی رائے ہے،مریم اورنگزیب