’آپ نے کریلے کا جوس تو نہیں پیا‘؟ وسیم اکرم کے نشانے پر کون تھا؟

پاکستانی کرکٹ کا جہاں ذکر ہو وہاں ویسے ہی سب پاکستانیوں کے کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔ چاہے کسی میچ سے متعلق خبر ہو یا پھر کرکٹرز کی ذاتی زندگی کا تذکرہ، سب لوگ دلچسپی سے سنتے اور پڑھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ سابق اسٹار کرکٹر محمد یوسف نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیان کیا۔

محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے متعلق گفتگو کی ہے۔

پروگرام میں جب کرکٹرمحمد یوسف سے سوال پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک ٹیم میں سب سے زیادہ جگتیں کون لگاتا تھا؟ تو انہوں نے فوراً وسیم اکرم کا نام لیا۔

محمد یوسف نے بتایا کہ ٹیم امریکا میں ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کھیل کے آرہی تھی۔ جہاز میں 4 سیٹوں کی لائن میں سعید انور اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھے تھے اور ان کے ساتھ والی سیٹ میں اور وسیم اکرم براجمان تھے۔

محمد یوسف نے بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ایک ایئر ہوسٹس وسیم اکرم کے پاس آئی اور موبائل بند کرنے کو کہا لیکن وسیم بھائی میسیج کرنے میں مصروف تھے۔ اس نے دوبارہ ان سے وہی مطالبہ کیا جس پر سوئنگ کے سلطان نے ایئر ہوسٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ’آپ کریلے کا جوس تو نہیں پی کر آئیں‘؟

یہ واقعہ سن کر پروگرام کے سارے شرکا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

More Stories
سینیٹ نے چھٹی کے روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل منظورکرلیا