آج ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ایک ڈرامہ تھے، خواجہ آصف

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سب کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل جیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آج ثابت ہوا کہ تحریک انصاف کے انٹر پارٹی انتخابات ایک ڈرامہ تھے اور اس کے بعد وہ ایک کیس دو عدالتوں میں لے کر گئے اور قانون کی پیروی نہیں کی۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے انٹرپارٹی انتخابات آئین اور قانون کے عین مطابق تھے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنی اپنی پارٹیوں میں جمہوریت اور جمہوری عمل کو مضبوط کریں۔

More Stories
سپریم کورٹ: پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں؟ سماعت میں جمعے تک کا وقفہ