الیکشن کمیشن کو آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے سے متعلق نظرثانی کی استدعا

اسلام آباد : سیکرٹری اسیٹبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن سے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کردی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے احد چیمہ کوعہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ نے پیش ہوکر موقف اپنایاکہ احدچیمہ کوعہدے سےہٹانے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔احد چیمہ کوعہدے سے ہٹانے پرعمل درآمد ہوگیا۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس ناصر اکبر خان اور ڈی سی اسلام آباد کے معاملے پرپیشرفت کا بتاتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ نے کہا ہے ان دونوں افسران کو برقراررکھا جائے۔الیکشن کمیشن ان دونوں افسران سے متعلق فیصلے پرنظرثانی کرے۔ بتایا کہ وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات پرآئی بی کی رپورٹ جاری کی،اسلام آباد میں امن و امان کے حوالے سے بھی رپورٹ ہے،وزارت داخلہ نے کہا ہے ان دونوں افسران کو برقراررکھا جائے۔

وزیراعظم نے دونوں افسران کے متبادل کیلئے ہدایت دے دی ہیں۔چیف الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کوہم دیکھ لیں گے آپ کل تک دونوں عہدوں کیلئے پینل دیکھیں۔

More Stories
پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنز کے قیام کا اعلان