چیئرمین پی ٹی آئی حلقہ این اے 10 بونیر سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں گے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان بونیر کیلئے روانہ چکے ہیں جہاں وہ حلقہ این اے 10 بونیر سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر علی گوہر خان نے ملک بھر میں تحریک انصاف کے امیدواران اور کارکنان کو اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ملک بھر خصوصاً پنجاب اور خیبرپختوا میں تحریک انصاف کے امیداروں کو ہراساں کرنے، انہیں کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے اور ان سے کاغذات چھیننے کے بیسیوں واقعات کے فوری نوٹس کا مطالبہ  کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہدنیا پاکستان کو انسانی حقوق، دستور اور جمہوریت و انتخاب کا مقتل بنتے دیکھ رہے ہے۔ملک کی سب سے بڑی جماعت کو بدترین ریاستی جبر و وحشت سے زبردستی انتخاب سے باہر کرنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور دستور سے آزاد ہوکر یا اپنے شہریوں سے ووٹ کا حق سلب کرکے پاکستان دنیا میں کوئی مقام پا سکتا ہے نہ معاشی استحکام کیلئے ناگزیر سیاسی استحکام حاصل کرسکتا ہے۔ریاستی طاقت سے انتخاب کی حرمت خاک میں ملا کر انتشار کے دروازے کھولنے کی بجائے صاف شفاف انتخاب کے ذریعے بحرانوں کے حل کی سنجیدہ تدبیر کی جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو کسی خوف و جبر کے بغیر پرامن طریقے سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے دیے جائیں اور صاف شفاف انتخابات کے ذریعے ملک کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے۔بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کی روشنی میں تحریک انصاف ظلم کے سامنے سرنگوں ہوگی نہ ہی قوم کے مینڈیٹ کے خلاف کوئی مجرمانہ اقدام قبول کرے گی۔

More Stories
آئی ایم ایف سے معاہدہ:اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی