چین مدد نہ کرتا توآج معاملہ کچھ اور ہوتا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی ایم ایف سے معاہدے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ چین کی طرف سے 5 ارب ڈالر کا قرض اور رول اوور دیا گیا، چین نے جو مدد کی اسے بھلایا نہیں جاسکتا، اگر چین مدد نہ کرتا تو آج معاملہ کچھ اور ہوتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے بھی 2 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مدد میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کیا۔

More Stories
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے ساتھ ہی خطرہ کی گھنٹی بجادی