پیپلز پارٹی جیت گئی ہوگی لیکن جمہوریت ہار گئی، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کراچی میں میئر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی جیت گئی ہوگی لیکن جمہوریت ہار گئی۔

اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوئے جبکہ ڈپٹی میئر کا تاج بھی پیپلزپارٹی کے سلمان عبداللہ کے سر سجایا گیا ہے۔ میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان مقابلہ ہوا، شو آف ہینڈز کے ذریعے ووٹنگ کی گئی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے 161 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی میئر کا الیکشن بھی پیپلز پارٹی جیت گئی، سلمان عبداللہ مراد 173 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے ہیں۔ آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا تھا۔

More Stories
یونان کشتی حادثہ:12 زندہ پاکستانی کی شناخت،کئی لاپتہ