انتخابی نشان بلا : الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے انتخابی نشان "بلا” سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 91 کوہاٹ 2 عرفان اللہ کی بطورِ ریٹرنگ آفیسر تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کی معطلی پر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان حالات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کےلیے الیکشن کروانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

آئندہ عام انتخابات میں امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے حکام نے بھی کمیشن کو بریفنگ دی۔ چاروں صوبوں کے اعلی پولیس  افسران نے سیکیورٹی کی صورتحال سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔
عام انتخابات میں پولیس اہلکاروں کی کمی اور ان کے متبافل  متبادل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے متعلق اعدادوشمار بھی اجلاس میں پیش کئے گئے۔حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور فوجی اہلکاروں کی تعیناتی بارے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں  تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ پر بھی الیکشن کمیشن نے مشاورت کی گئی اور قانونی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انتخابی نشان بلے کے معاملے پر کل الیکشن کمیشن کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 91  کوہاٹ 2 عرفان اللہ کی بطورِ ریٹرنگ آفیسر تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کی معطلی کے معاملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گا۔ پشاور ہائی کورٹ کے مذکورہ آرڈر کے بعد اب یہ حلقہ تکنیکی طور پر بغیر ریٹرننگ آفیسر کے ہے اور ان حالات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے الیکشن کروانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

More Stories
پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے پُرعزم ہے، وزارت خزانہ