آئی ٹی منصوبوں کا اجرا،وزیراعظم اورآرمی چیف کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد : نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کے اجراءکی تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی اور  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔سیمینار میں خلیجی ممالک، چین اور یورپی یونین سے سرمایہ کار اور غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کے بعد نیشنل آئی ٹی سیمینار آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے کیا جا رہا ہے۔یہ سیمینار تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو ہم آہنگ کرے گا۔

مقامی اور غیر ملکی آئی ٹی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کے ماہرین نے ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے ذریعے کوششوں کو یکجا کر کے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لئے حکومت کے پرخلوص تعاون کو سراہا۔شرکانے اس اہم شعبہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قومی معیشت کو فروغ دینے میں سول و عسکری ماہرین کے کردار اور کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی کو متحرک آمدن پیدا کرنے اور فروغ پذیر صنعت میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے جانب سے لگائے گئے بوتھس کا دورہ بھی کیا۔وزیراعظم نے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان، ٹیک لفٹ بوٹ کیمپ، فرسٹ نالج پارک فار وومن باغ (آزاد جموں و کشمیر)، ایگری ٹیک انکیوبیٹر فیصل آباد اور سینٹر آف ایکسیلنس ان گیمنگ اینڈ اینیمیشن کا افتتاح کیا۔

More Stories
بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر