حارث رؤف کو ایس ڈی جیز کا گوڈ ویل سفیر مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کو ایس ڈی جیز کا گوڈ ویل سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کی قومی اسمبلی کی ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ آمد ہوئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کرکٹر حارث راوف کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد پر خوش آمدید کہا۔

پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز نے ایس ڈی جیز ایجنڈا پر کرکٹر حارث روف کو بریف کیا۔کرکٹر حارث روف نے ایس ڈی جیز کے آفیشل جھنڈے کی رونمائی کی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرام درانی نے کہا کہ کرکٹر حارث روف قومی کرکٹ ٹیم کا مایہ ناز کھلاڑی ہے ، حارث روف کی بطور ایس ڈی جیز سفیر شمولیت خوش آئند ہے۔

اس موقع پر رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان کو دنیا کی پہلی فعال ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ کے قیام کا اعزاز حاصل ہے ،ایس ڈی جیز ایجنڈا سترہ گولز پر مشتمل ہے،کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ایس ڈی جیز کا ایک اہم گول ہے۔

رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ ایس ڈی جیز ایجنڈا کے تحت پارلیمان کو سولر انرجی پر منتقل کیا گیا ۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ نے حکومت کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر اٹھایا۔

ایس ڈی جیز گوڈ ویل سفیر مقرر ہونے پر کرکٹر حارث روف نے ایس ڈی جیز کنونیر کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی جیز کے گوڈ ویل سفیر مقرر ہونا میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔

More Stories
امریکا نے ترکیہ کو 40 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دےدی