کریک مرینہ سکینڈل سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، ایف آئی اے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

کراچی : کریک مرینہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کریک مرینہ سکینڈل میں ملوث ملزمان ڈاکٹر شہزاد نسیم اور عمر شہزاد کیخلاف ایف آئی اے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت 5 دسمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔ اس کے علاوہ اربوں روپے کے کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزمان ڈاکٹر شہزاد نسیم اور عمر شہزاد کے نام انٹر پول میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

دونوں ملزمان متعدد کیسز میں ایف آئی اے کو مطلوب ہیں۔دونوں ملزمان پر دھوکہ دہی کے ذریعے کرپشن کے سنگین جرائم کا الزم ہے۔

ایف آئی اے کی کاوشوں سے الاٹیز کو انصاف کی امید ہے۔

 

More Stories
وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، صحت عامہ، سیکٹر پروگرامز سے متعلق بات چیت