گجرات کے شہری کا برطانیہ میں 3.6 ملین پاونڈ کا فراڈ، وزارت اوورسیز کا ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم

اسلام آباد :گجرات سے تعلق رکھنے والے شہری شافان اصغر نے برطانیہ میں پاکستانی نژاد تاجر اسد خلیل سے 3 عشاریہ 6 ملین پاونڈ کا فراڈ کرکے غائب ہوگیا۔وزارت اوورسیز نے ایف اور پنجاب پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والے شہری شافان اصغر نے برطانیہ میں پاکستانی نژاد تاجر اسد خلیل سے 3 عشاریہ 6 ملین پاونڈ کا فراڈ کرکے غائب ہوگیا۔
شہری شافان اصغر برطانوی نژاد تاجر اسد خلیل سے بزنس پارٹنر شپ کے بحانے پیسہ لے کر رفو چکر ہوگیا۔گجرات سے تعلق رکھنے والے شہری شافان اصغر برطانیہ کے دورے پہلے بھی کر چکا ہے۔
برطانوی نژاد بزنس مین اسد خلیل نے وزارت اوورسز کے سامنے معاملہ رکھ دیا ہے اور جس پر وزارت اوررسیز نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے۔وزارت اوررسیز نے ڈی جی ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو ٹاسک بھی دے دیا۔
وزارت اوررسیز نے ڈی جی ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو ملزم شافان اصغر کو گرفتار کرکے پیسے ریکوری کا حکم دے دیا ہے۔ ملزم شافان اصغر پہلے بھی متعدد فراڈ کے واقعات میں مطلوب ہے

More Stories
اسلام آباد کے تین حلقوں سے 209 امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل